سورة النبأ - آیت 31
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پرہیز گاروں کے لیے یقیناً کامیابی [٢٠] کا ایک مقام ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جہاں اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجرموں کا حال بیان کیا ، وہاں اہل تقوٰی کے انجام کا ذکر بھی فرمایا : ﴿اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا﴾ یعنی جو لوگ اپنے رب کی ناراضی سے ڈر گئے، اس کی اطاعت کا دامن تھام لیا اور اس کی نافرمانی سے باز آگئے ،ان کے لیے کامیابی، نجات اور جہنم سے دوری ہے۔ اس کامیابی میں ان کے لیے ﴿حَدَاۗیِٕقَ﴾ باغ ہیں۔