سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح [٥] گاڑ دیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّالْجِبَالَ اَوْتَادًا﴾ ” اور پہاڑوں کو میخیں۔“ جو زمین کو ٹھہرائے ہوئے ہیں تاکہ وہ تمہیں لے کر متحرک نہ ہوجائے اور ڈھلک نہ جائے۔