سورة المرسلات - آیت 36
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور نہ انہیں یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ [٢٢] کوئی عذر پیش کریں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَا یُؤْذَنُ لَہُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ﴾” اور نہ انہیں اجازت دی جائے گی کہ وہ معذرت کرسکیں۔“ اگر وہ معذرت پیش کریں گے تو ان کی معذرت قبول نہیں کی جائے گی۔ ﴿ فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ ﴾(الروم :30؍57) ” پس اس روز ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ دے گی نہ ان سے توبہ ہی طلب کی جائے گی۔“