سورة المرسلات - آیت 24
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس روز جھٹلانے والوں [١٥] کے لیے تباہی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ اس دن ہلاکت ہے ان جھٹلانے والوں کے لیے جنہوں نے آیات کے واضح ہوجانے اور عبرت ناک چیزیں اور کھلی نشانیاں دیکھنے کے بعد جھٹلایا۔