سورة المرسلات - آیت 19
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس دن جھٹلانے [١١] والوں کے لیے تباہی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ” اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے۔“ جو واضح اور کھلی نشانیوں، عذاب اور عبرتناک سزاوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد بھی جھٹلاتے ہیں۔