سورة المرسلات - آیت 3

وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلا دیتی ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّالنّٰشِرٰتِ نَشْرًا﴾ اس میں ایک احتمال یہ ہے کہ اس سے مراد فرشتے ہوں کہ انہیں جس چیز کے پھیلانے کے انتظام پر مقرر کیا گیا ہے اس کو پھیلاتے ہیں یا اس سے مراد بادل ہے جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ زمین کو سرسبز کرتا ہے اور اس کے مردہ ہوجانے کے بعد اس کو دوبارہ زندگی عطا کرتا ہے۔