سورة الإنسان - آیت 17

وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہاں انہیں شراب کے ایسے جام بھی پلائے جائیں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش [٢٠] ہوگی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَیُسْقَوْنَ فِیْہَا﴾ ” وہاں انہیں پلائی جائے گی۔ “ یعنی جنت میں خالص شراب کے بھرے جام ہوں گے ﴿کَانَ مِزَاجُہَا ﴾ جس میں ملاوٹ ہوگی﴿ زَنْجَبِیْلًا﴾” سونٹھ کی۔“ تاکہ اس کا ذائقہ اور خوشبو دونوں خوش گوار بن جائیں۔