سورة القيامة - آیت 37
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا وہ منی کی ایک بوند نہ تھا جو ٹپکائی گئی تھی؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَلَمْ یَکُ نُطْفَۃً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْـنٰی۔ ثُمَّ کَانَ﴾ ” کیا وہ منی کا قطرہ نہ تھا جو رحم میں ڈالا جاتا ہے، پھر ہوگیا ؟“ یعنی منی کے بعد ﴿ عَلَقَةً﴾ خون کا لوتھڑا ﴿ فَخَلَقَ﴾ پھر اللہ نے اس سے جان دار پیدا کیا اور اسے درست کیا ، یعنی اس کو مہارت سے محکم کرکے بنایا۔