سورة القيامة - آیت 24
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کئی چہرے اس دن پریشان ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے آخرت پر دنیا کو ترجیح دینے والوں کے بارے میں فرمایا : ﴿وَوُجُوْہٌ یَّوْمَیِٕذٍ بَاسِرَۃٌ﴾ ”اس دن کئی چہرے اداس ہوں گے۔ “ یعنی ترش رو، گرد سے اٹے ہوئے، سہمے ہوئے اور ذلیل ہوں گے۔