سورة القيامة - آیت 7
فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
تو (اس کا جواب یہ ہے کہ) جب آنکھیں چندھیا [٦] جائیں گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی جب قیامت برپا ہوگی تو عظیم دہشت کی بنا پر نگاہیں اوپر اٹھی ہوئی ہوں گی اور جھپکیں گی نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ﴾( ابراہیم :14؍43،42) ” ان کو تو صرف اس دن تک مہلت دیتا ہے جس دن ( دہشت کے مارے ) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اور لوگ منہ اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے ، ان کی نگاہیں ان کی طرف نہ لوٹ سکیں گی اور (خوف کی وجہ سے) ان کے دل ہوا ہورہے ہوں گے۔“