سورة المدثر - آیت 53
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ہر گز نہیں بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ) آخرت سے [٢٥] نہیں ڈرتے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لیے فرمایا:﴿کَلَّا ﴾ ” ہرگز نہیں “ ہم انہیں وہ چیزعطا نہیں کریں گے جس کا انہوں نے مطالبہ کیا ہے، اس مطالبے سے ان کا مقصد عاجز کرنے کے سوا اور کوئی نہیں۔ ﴿بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَۃَ﴾ ” حقیقت یہ ہے کہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔ “ پس اگر انہیں آخرت کا خوف ہوتا تو ان سے یہ سب کچھ صادر نہ ہوتا جو صادر ہوا ہے۔