سورة المدثر - آیت 45

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور بے ہودہ شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے ساتھ ہم بھی لگے رہتے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَکُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَایِٕضِیْنَ﴾ ” اور ہم (باطل میں) مشغول ہونے والوں کے ساتھ مشغول ہوتے تھے۔“ یعنی ہم باطل میں پڑے ہوئے تھے اور باطل کے ذریعے سے حق کے خلاف جھگڑتے تھے۔