سورة المدثر - آیت 11
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مجھے چھوڑ دیجیے اور اسے جسے میں نے اکیلا [٨] پیدا کیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ آیات کریمہ معاند حق اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کھلی جنگ کرنے والے، ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی ایسی مذمت کی ہے کہ ایسی مذمت کسی کی نہیں کی۔ یہ ہر اس شخص کی جزا ہے جو حق کے ساتھ عناد اور دشمنی رکھتا ہے، اس کے لیے دنیا کے اندر رسوائی ہے اور آخرت کا عذاب زیادہ رسوا کن ہے ۔فرمایا :﴿ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا﴾ ” مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا “ یعنی میں اسے اکیلا، کسی مال اور اہل وعیال وغیرہ کے بغیر پیدا کی۔ پس میں اس کی پرورش کرتا رہا اور اسے عطا کرتا رہا۔