سورة المدثر - آیت 3

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان [٣] کیجیے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَرَبَّکَ فَکَبِّرْ﴾ یعنی توحید کے ذریعے سے اس کی عظمت بیان کیجے، اپنے انداز وتنبیہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا مقصد بنائیں، نیز اس بات کو مدنظر رکھیں کہ بندے اللہ تعالیٰ کی تعظیم اور اس کی عبادت کریں۔