سورة المزمل - آیت 13
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور دردناک عذاب بھی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّطَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ﴾ ” اور گلوگیر کھانا۔“ یہ اچھو اس کھانے کی تلخی، بدمزگی، اس کے ذائقے کی کراہت اور اس کی بے انتہا گندی بدبو کی بنا لگے گا۔ ﴿وَّعَذَابًا اَلِـــیْمًا﴾ اور انتہائی دردناک اور تکلیف دہ عذاب ہے۔