سورة الجن - آیت 18
وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ مسجدیں [١٦] اللہ کے لیے ہیں لہٰذا اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارو
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی مساجد میں دعائے عبادت یا دعائے مسئلہ غرضیکہ کوئی سی بھی دعا اللہ کے سوا کسی سے نہ کی جائے کیونکہ مساجد اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے سب سے بڑا مقام ومحل ہیں جو اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص ، اس کی عظمت کے سامنے خضوع اور اس کے غلبے کے سامنے فروتنی کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہیں۔