سورة الجن - آیت 15
وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو بے انصاف ہیں وہ دوزخ کا ایندھن بنیں گے''
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ظالم لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کے ظلم کی پاداش میں جہنم رسید کرے گا اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر ظلم نہیں بلکہ یہ ان کے اعمال کا بدلہ ہے۔