سورة الجن - آیت 11
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور کچھ اس سے کم درجہ کے ہیں۔ ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَمِنَّا دُوْنَ ذٰلِکَ ﴾ ” اور یہ کہ کوئی ہم میں سے نیک ہیں اور کوئی طرح کے۔“ یعنی فساق، فجار اور کفار ﴿ کُنَّا طَرَایِٕقَ قِدَدًا﴾ ” ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں۔ “ یعنی مختلف ومتنوع گروہ اور متفرق خواہشات ہیں۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی پر فرحاں وشاداں ہے۔