سورة نوح - آیت 26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور نوح نے کہا : ''اے میرے پروردگار! کافروں میں سے کوئی بھی اس زمین [١٦] پر بسنے والا نہ چھوڑ

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا ﴾” نوح (علیہ السلام )نے دعا کی، میرے رب! کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے“ جو روئے زمین پر گھومتا پھرتا رہے۔ اور اس کا سبب بھی ذکر کیا۔