أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس [٨٣۔ ١] پر اللہ لعنت کردے آپ اس کا کوئی مددگار نہ پائیں گے
ایسا کہنے والا شخص یا تو سب سے زیادہ جاہل یا سب سے کم عقل یا حق کے ساتھ سب سے زیادہ عناد رکھنے والا اور تکبر کا اظہار کرنے والا ہے۔ یہ فی الواقع ایسے ہی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ ﴾یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دور کردیا اور انہیں اپنی سزا کا مستحق ٹھہرایا۔ ﴿وَمَن يَلْعَنِ اللَّـهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا ﴾ ” اور جس پر اللہ لعنت کر دے تو تم اس کا کسی کو مددگار نہیں پاؤ گے۔“ جسے اللہ تعالیٰ دھتکار دے تو اس کے لیے کوئی مددگار نہیں پائے گا جو اس کی سرپرستی کرے، اس کے مصالح کی نگرانی کرے اور ناپسندیدہ امور میں اس کی حفاظت کرے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی کو اپنے حال پر چھوڑ دینے کی انتہا ہے۔