سورة المعارج - آیت 36
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ آپ کی طرف دوڑے آرہے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ کفار کی فریب خوردگی بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے : ﴿ فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ﴾” پس ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔“ یعنی بڑی سرعت سے ﴿عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ﴾ ” دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر“ یعنی متفرق گروہوں اور مختلف جماعتوں میں ۔ ان میں سے ہر ایک کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی پر خوش ہے۔