سورة المعارج - آیت 30
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بجز اپنی بیویوں یا مملوکہ عورتوں کے، کہ ان کے بارے میں انہیں کوئی ملامت نہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ﴾” مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے۔“ یعنی ان کے پاس جانے میں ﴿فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴾ ” ان پر کوئی ملامت نہیں۔ “ یعنی اس مقام میں جمع کرنے پر، جو کھیتی کا مقام ہے ،ان پر کوئی ملامت نہیں۔