سورة المعارج - آیت 9

وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور پہاڑ ایسے ہوں گے جیسے دھنکی [٧] ہوئی رنگ رنگ کی روئی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ﴾” اور پہاڑ ہوجائیں گے روئی کی طرح۔“ اور وہ ہے دھنکی ہوئی اون، اس کے بعد اڑتا ہوا غبار بن جائیں گے اور ختم ہوجائیں گے۔ جب ان بڑے بڑے اجرام پر یہ گھبراہٹ اور بے قراری طاری ہوگی تو اس کمزور بندے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس کی کمر کو گناہوں کے بوجھ نے بوجھل کررکھا ہوگا؟ کیا وہ اس لائق نہ ہوگا کہ اس کا دل اکھڑ جائے اس کی عقل وخرد زائل ہوجائے اور وہ ہر ایک سے غافل ہوجائے؟ اس لیے فرمایا۔