سورة الحاقة - آیت 52
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پس (اے نبی!) اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے جو بڑی عظمت والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ﴾۔ ” پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر۔“ یعنی اسے ان اوصاف سے منزہ گردانیں جو اس کے جلال کے لائق نہیں، اس کے اوصاف جلال وجمال اور اوصاف کمال کا ذکر کرکے اس کی تقدیس بیان کریں۔