سورة الحاقة - آیت 30

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو اور (گردن میں) طوق پہنا دو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پس اس وقت اسے عذاب میں ڈال دینے کا حکم دیا جائے گا ،انتہائی سخت اور نہایت درشت خو فرشتوں سے کہا جائے: ﴿ خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ﴾ یعنی اس کو پکڑو اور اس کے گلے میں طوق ڈال دو جو اس کا گلا گھونٹ دے۔