سورة الحاقة - آیت 28

مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

میرا مال (بھی) میرے کسی کام نہ آیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر وہ اپنے مال اور سلطنت کی طرف التفات کرے گا تو وہ اس کے لیے وبال ہی وبال ہوں گے ، اس نے اس میں سے کچھ بھی آگے روانہ نہ کیا ،(اب )یہ مال ،خواہ اسے فدیے میں دے دے ، اسے عذاب سے نہیں بچا سکے گا ،پس وہ کہے گا :﴿ مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ﴾ یعنی اس مال نے مجھے دنیا میں کوئی فائدہ نہیں دیا کیونکہ میں نے اس میں سے کچھ بھی آگے نہیں بھیجا اور نہ یہ مال آخرت ہی میں میرے کام آیا کیونکہ اس کے نفع مند ہونے کا وقت گزر گیا۔