سورة الحاقة - آیت 26
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور مجھے یہ معلوم [١٧] ہی نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ﴾ اور کاش میں بھولا بسرا ہوگیا ہوتا، مجھے دوبارہ زندہ کیا جاتا نہ مجھ سے حساب لیا جاتا، اس لیے وہ کہے گا: ﴿ يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ ﴾ کاش میری موت، ایسی موت ہوتی ہے جس کے بعد مجھے دوبارہ زندہ نہ کیا جاتا۔