سورة الحاقة - آیت 17
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر [١٣] اٹھائے ہوئے ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَالْمَلَكُ ﴾ اور مکرم فرشتے ﴿ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ﴾ آسمان کی تمام جوانب اور کناروں پر اپنے رب کے سامنے سرافگندہ اور اس کی عظمت کے سامنے فروتن ہوں گے ﴿ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ﴾ اور تیرے رب کا عرش آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے جوا نتہائی طاقت ور ہوں گے )یہ اس وقت ہوگا( جب رب تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان، اپنے عدل وانصاف اور اپنے فضل وکرم کے ساتھ ،فیصلے کرنے کے لیے آئے گا، اس لیے فرمایا : ﴿ يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ ﴾ اس روز تم اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیے جاؤ گے۔