سورة الحاقة - آیت 14

وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی [١١] چوٹ میں ریزہ ریزہ کردیا جائے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ﴾۔ یعنی پہاڑ ریزہ ریزہ کردیے جائیں گے ، وہ نیست ونابود ہو کر رزق خاک ہوجائیں گے، یعنی ان کو ڈھا کر زمین کے برابر کردیا جائے گا ،چنانچہ تمام زمین ہموار میدان بن جائے گی، آپ اس میں کوئی نشیب وفراز نہیں دیکھیں گے۔ یہ تو زمین اور اس پر رہنے والوں کے ساتھ ہوگا۔ رہا وہ معاملہ جو آسمان کے ساتھ کیا جائے گا تو وہ یہ ہوگا کہ وہ متحرک اور متموج ہو کر پھٹ جائے گا، اس کارنگ متغیر ہوجائے گا اور آسمان اپنی صلابت اور عظیم قوت کے بعد کمزور ہوجائیں گے، اور یہ سب کچھ ایک عظیم امر کی بنا پر ہوگا جوان کو ہلا کر رکھ دے گا اور بہت بڑے تکلیف دہ اور ہولناک معاملے کے سبب سے ہوگا جو ان کو کمزور کردے گا۔