سورة القلم - آیت 40

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ ان سے پوچھیے کہ اس بات کا ضامن کون ہے؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذٰلِكَ زَعِيمٌ ﴾۔ یعنی ان سے پوچھو کہ اس دعوٰی کی کون ذمہ داری اٹھاتا ہے جس کا بطلان واضح ہے ۔ کسی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ اسے لے کر آگے بڑھے اور نہ وہ اس میں ضامن ہی بن سکتا ہے۔