سورة القلم - آیت 33

كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب [١٦] تو اس سے بھی بڑا ہے، کاش! یہ لوگ جان لیتے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ﴾ دنیا کے عذاب سے آخرت کا عذاب زیادہ بڑا ہے ﴿ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴾، ” کاش انہیں سمجھ ہوتی۔ “کیونکہ جو کوئی اس حقیقت کو جانتا ہے تو یہ علم اسے ہر اس سبب سے باز رکھتا ہے جو عذاب کاموجب اور ثواب سے محروم رکھنے والا ہے۔