سورة القلم - آیت 25
وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور وہ صبح سویرے ہی لپکتے ہوئے وہاں جاپہنچے جیسے وہ (پھل توڑنے کی) پوری قدرت رکھتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَغَدَوْا ﴾ انتہائی بری، قساوت اور بے رحمی کی حالت میں انہوں نے صبح کی ﴿ عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ ﴾ یعنی گویا کہ وہ یہ گمان رکھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حق کو روکنے پر قادر ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ وہ باغ پر قدرت رکھتے ہیں۔