سورة التحريم - آیت 7

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اس دن اللہ کافروں سے فرمائے گا) اے کافرو! آج بہانے [١٥] مت بناؤ۔ تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے تم عمل کرتے رہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی قیامت کے روز ان الفاظ میں جہنمیوں کو زجر وتوبیخ کی جائے گی ،پس ان سے کہا جائے گا :﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَ ﴾ ”اے کافرو!آج عذر مت پیش کرو۔“ یعنی عذر پیش کرنے کا وقت چلا گیا اور اس کا فائدہ ختم ہوگیا ، اب تو اعمال کی جزا وسزا کے سوا کچھ باقی نہیں اور تم نے اللہ تعالیٰ کے انکار، اس کی آیات کی تکذیب اور اس کے رسولوں اور اولیا ءکے ساتھ جنگ کے سوا کچھ آگے نہیں بھیجا۔