سورة التغابن - آیت 18
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ غائب اور حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے، وہ زبردست ہے اور دانا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ﴾ ”وہ پوشیدہ اور ظاہر کا علم رکھنے والا ہے۔“یعنی وہ ان لشکروں کا علم رکھتا ہے جو بندوں کی نظروں سے غائب ہیں او روہ ان مخلوقات کا بھی علم رکھتا ہے جن کا وہ مشاہدہ کرتے ہیں ﴿الْعَزِیْزُ﴾ جس کے مقابلے میں کوئی غالب آسکتا ہے نہ رکاوٹ بن سکتا ہے اور وہ تمام اشیا پر غالب ہے۔ ﴿الْحَکِیْمُ﴾ اپنے خلق وامر میں حکمت والا ہے ،جو تمام اشیا کو ان کے اپنے اپنے مقام پر رکھتا ہے۔