سورة الواقعة - آیت 86
فَلَوْلَا إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اگر تم کسی کے محکوم [٤٠] نہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَلَوْلَآ اِنْ کُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ تَرْجِعُونَهَا ﴾ ’’پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں ، توکیوں نہیں اس روح کو پھیر لیتے۔‘‘ یعنی بھلا جب تم اس زعم باطل میں مبتلا ہو کہ تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا نہ تمہارا حساب کتاب کرکے تمہیں جزا وسزا دی جائے گی تو تم روح کو بدن میں واپس کیوں نہیں لے آتے﴿ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴾’’اگرتم سچے ہو؟“ حالانکہ تم اقرارکرتے ہو کہ تم اس روح کو بدن میں لانے سے عاجز ہو، تب تمہیں یا تو اس حق کا اقرار کرنا ہوگا جو محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم لے کرآئے ہیں یا تم عناد رکھو گے، پس تمہارا حال اور تمہارا برا انجام معلوم ہے۔