سورة الواقعة - آیت 54
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر (اوپر سے) کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْہِ مِنَ الْحَمِیْمِ۔ فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْہِیْمِ﴾ رہا ان کا مشروب تو وہ بدترین مشروب ہے، وہ اس (تھوہر کے )کھانے کے بعد کھولتا ہوا پانی پئیں گے جو ان کے پیٹوں میں جوش مارے گا ،وہ اسے پیاسے اونٹ کی طرح پئیں گے جس کی پیاس انتہائی شدید ہو ۔