سورة الواقعة - آیت 49

قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

آپ ان سے کہئے کہ : بلاشبہ پہلے اور پچھلے بھی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی گزری ہوئی اور آئندہ آنے والی تمام مخلوق کو اللہ تعالیٰ دوبارہ زندہ کرے گا اور انہیں ایک مقرر دن میں اکٹھا کرے گا جو اللہ نے تمام مخلوقت کے ختم ہوجانے پر،ان کو ان کے اعمال کی جزا وسزا دینے کے ارادے سے جو انہوں نے دنیا میں کیے تھے ان کو اکٹھا کرنے کے لیے مقرر کررکھا ہے۔