سورة الواقعة - آیت 26
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ بس (ایک دوسرے کو) سلام، سلام [١٤] ہی کہا کریں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی سوائے اچھی بات کے کوئی بات نہیں سنیں گے کیونکہ یہ پاک لوگوں کا گھر ہوگا ،اس میں صرف پاک چیزیں ہوں گی ۔یہ آیات کریمہ دلالت کرتی ہیں کہ اہل جنت ایک دوسرے سے مخاطب ہونے میں حسن ادب سے کام لیں گے ،ان کا کلام بہترین کلام اور دلوں کو خوش کرنے والا ہوگا، ہر قسم کی لغویات اور گناہ سے پاک ہوگا ،ہم اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بھی اہل جنت میں شامل کرے۔