سورة الواقعة - آیت 24

جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ ان اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کرتے رہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ نعمتیں جو ان کے لیے تیار کی گئی ہیں ﴿جَزَاءً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾ ’’ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔ ‘‘جس طرح ان سے اچھے اعمال صادر ہوئے ہیں ،اسی طرح اللہ تعالیٰ ان کو اچھی جزا عطا کرے گا ان کو فوزعظیم اور بے شمار نعمتوں سے سرفراز کرے گا۔