سورة الرحمن - آیت 78
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ کا پروردگار جو بڑی بزرگی اور عزت والا [٤٧] ہے اس کا نام بھی بڑا برکت والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی اس کی بھلائی بہت بڑی اور بہت زیادہ ہے وہ بہت بڑے جلال،کامل بزرگی اور اپنے اولیا ءکے لیے اکرام وتکریم کا مالک ہے۔