سورة الرحمن - آیت 70

فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان دونوں میں خوب سیرت [٤٣] اور خوبصورت عورتیں ہوں گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِیْہِنَّ ﴾ یعنی جنت کے ان تمام باغات میں﴿ خَیْرٰتٌ حِسَانٌ﴾ بہترین اخلاق اور خوبصورت چہروں والی عورتیں ہوں گی پس وہ ظاہری اور باطنی جمال، حسن خلقت اور حسن اخلاق کی جامع ہوں گی۔