سورة الرحمن - آیت 60

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا احسان کا بدلہ احسان کے سوا کچھ اور بھی ہوسکتا ہے؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ہَلْ جَزَاءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ﴾ ’’احسان کی جزا احسان ہی ہے۔‘‘ یعنی کیا اس شخص کی جزا جس نے بہترین طریقے سے اپنے رب کی عبادت کی اور اس کے بندوں کو فائدہ پہنچایا اس کے سوا کچھ اور ہوسکتی ہے کہ ثواب جزیل، فوز کبیر، نعمتیں اور تکدر سے سلامت زندگی عطا کرکے اس کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے؟ پس یہ دو بلند مرتبہ جنتیں مقربین کے لیے ہیں۔