سورة الرحمن - آیت 43

هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اور انہیں کہا جائے گا) یہ وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جنہوں نے وعدہ وعید کو جھٹلایا، جب ان پر جہنم کی آگ بھڑکے گی تو ان سے کہا جائے گا: ﴿ہٰذِہٖ جَہَنَّمُ الَّتِیْ یُکَذِّبُ بِہَا الْمُجْرِمُوْنَ﴾ ’’یہی وہ جہنم ہے جسے گناہ گار جھٹلاتے تھے۔‘‘ پس ان کی تکذیب ان کو رسوا کرے گی اور اب وہ اس کے عذاب، اس کی سزا، اس کی بھڑکتی ہوئی آگ اور اس کی بیڑیوں کا مزا چکھیں گے یہ ان کے لیے ان کی تکذیب کی جزا ہے۔