سورة الرحمن - آیت 14
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس نے انسان کو ٹھیکری [١٢] کی طرح بجنے والی مٹی سے پیدا کیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر نعمت ہے کہ اس نے انہیں اپنی قدرت اور کاری گری کے آثار دکھائے کہ ﴿خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ کَالْفَخَّارِ﴾ انسان کے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کو گیلی مٹی سے پیدا کیا، جس کے نم کو مہارت کے ساتھ محکم کیا گیا تھا یہاں تک کہ وہ خشک ہوگئی اور اس میں آگ پر پکائے گئے ٹھیکرے کی آواز مانند کھنکھنانے کی آواز پیدا ہوگئی۔