سورة الرحمن - آیت 6

وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جڑی [٥] بوٹیاں اور درخت اسے سجدہ کر رہے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ﴾ آسمان کے ستارے اور زمین کے درخت سب اپنے رب کو پہچانتے ہیں، اس کو سجدہ کرتے ہیں، اس کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے سامنے سرنگوں ہوتے ہیں اور اس کے احکام کی تعمیل کرتے ہیں۔ اللہ نے اپنے بندوں کے مصالح اور منافع کے لیے ان کو مسخر کررکھا ہے۔