سورة القمر - آیت 51

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور تمہارے جیسی تو بہت سی قوموں [٣٦] کو ہم ہلاک کرچکے ہیں پھر کیا ہے کوئی نصیحت ماننے والا ؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَقَدْ اَہْلَکْنَآ اَشْیَاعَکُمْ﴾ ’’اور یقیناً ہم تم سے پہلے تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔‘‘ یعنی گزشتہ قوموں میں سے جنہوں نے ویسے ہی عمل کیے تھے جیسے تم نے کیے ہیں انہوں نے بھی اپنے رسولوں کی تکذیب کی جیسے تم نے تکذیب کی۔ ﴿ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ﴾ یعنی ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا جو یہ جانتا ہو کہ اولین وآخرین میں اللہ تعالیٰ کی ایک ہی سنت رہی ہے اللہ کی حکمت کے تقاضے کے مطابق ان شرپسند لوگوں کی ہلاکت ضروری تھی، کیونکہ یہ شرپسند لوگ بھی انہی کے مانند ہیں دونوں فریقوں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔