سورة القمر - آیت 13
وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور نوح کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں [١٣] والی (کشتی) پر سوار کردیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَحَمَلْنٰہُ عَلٰی ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ﴾ یعنی ہم نے اپنے بندے نوح کو کشتی پر سوار کرا کر (اس طوفان سے) نجات دی جو لکڑی کے تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی یعنی میخوں کے ذریعے سے تختوں کو جوڑا اور تسموں سے باندھا گیا تھا۔