سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور زمین کو پھاڑ کر ہم نے کئی چشمے بہا دیئے۔ (نیچے اور اوپر کا) پانی ایک ایسے کام [١٢] کے لئے مل گیا جو مقدر ہوچکا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَّفَجَّــرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا﴾ ’’اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کردیے‘‘ بس آسمان نے اتنا پانی برسایا جو خارق عادت تھا تمام روئے زمین پر پانی کے چشمے پھوٹ پڑے حتیٰ کہ تنور سے بھی چشمہ پھوٹ پڑا۔ جہاں عادتاً چشمے کا ہونا تو کجا، پانی بھی نہیں ہوسکتا کیونکہ تنور آگ کی جگہ ہے ﴿ فَالْتَقَى الْمَاءُ ﴾ تو (آسمان اور زمین کا) پانی مل گیا ﴿ عَلَىٰ أَمْرٍ ﴾ایک ایسے امر پر جو اللہ کی طرف سے ﴿ قَدْ قُدِرَ ﴾بے شک طے تھا یعنی جسے اللہ تعالیٰ نے ازل میں لکھ رکھا تھا اور ان سرکش ظالموں کو سزا دینے کے لیے مقدر کررکھا تھا۔