سورة القمر - آیت 4

وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان لوگوں کو (پہلی قوموں کی) خبریں مل چکی ہیں جن میں کافی تنبیہ ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا مقصد نہ اتباع ہدایت۔ ﴿وَلَقَدْ جَاءَہُمْ مِّنَ الْاَنْبَاءِ ﴾ ’’اور یقیناً ان کے پاس ایسی خبریں پہنچ چکی ہیں‘‘ یعنی سابقہ اور موجودہ خبریں اور معجزات ظاہرہ﴿مَا فِيْهِ مُزْدَجَرٌ﴾ ’’جن میں تنبیہ ونصیحت ہے۔‘‘ یعنی ایک ایسا امر ہے جو ان کی گمراہی پر زجر وتوبیخ کرتا ہے۔