سورة النجم - آیت 43

وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ کہ وہی ہنساتا اور رلاتا [٣١] ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَضْحَکَ وَاَبْکٰی﴾ یعنی وہی ہے جو ہنسنے اور رونے کے اسباب وجود میں لاتا ہے، یہ اسباب خیر، شر، فرحت، مسرت اور حزن وغم پر مشتمل ہیں اور ہنسانے اور رلانے کے اندر اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ پوشیدہ ہے۔